نارووال اسپورٹس سٹی کیس:نیب کو پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت
فائل فوٹواسلام آباد :احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب کو پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت کی۔
نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پیش نہ ہوے۔
جج احتساب عدالت کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ احسن اقبال کیخلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور ریفرنس تیاری کی مراحل میں ہے۔
احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب کو پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 8جون تک ملتوی کر دی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔